ہم جنس پرستوں پر ہوا بھیانک انکشاف، دھاڑیں مار کر رونے لگے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 جون 2015 21:53

ہم جنس پرستوں پر ہوا بھیانک انکشاف، دھاڑیں مار کر رونے لگے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جون۔2015ء)دو ہم جنس پرست اس وقت صدمے سے دوچار ہو گئے جب اُن پر انکشاف ہوا کہ وہ دونوں ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں۔ پاؤل پچھلے سال اپنے بوائے فرینڈ لی سے انٹرنیٹ پر ملا۔اس کے بعد نومبر میں دونوں کی ملاقات ہوئی اور تعلقات بڑھے اور انہوں نے شادی کرنے کی بھی ٹھان لی۔ جب لی نے پاؤل کو اپنی ماں سے ملایا تو سب کو لگا کہ پاؤل کی شکل لی کی ماں کے سابقہ شوہر سے ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دیکھا تو پاؤل کا خاندانی نام بھی وہی تھا جو لی کی ماں کے پہلے شوہر کا تھا، جبکہ پاؤل ان کے بارے میں کچھ جانتا نہیں تھا۔ دونوں ایک ٹی وی شو جریمی کائل شو میں آئے۔ اس شو میں دونوں کے ڈی این اے رزلٹ آئے تو ثابت ہوا کہ دونوں سوتیلے بھائی ہے۔ یہ سنتے ہی دونوں نے سر جھکا لیا، کچھ دیر بعد دونوں روتے ہوئے سٹوڈیو سے چلے گئے۔ ٹی وی شو کی انتظامیہ کے مطابق دونوں اب بطور بھائی اکھٹے رہ رہے ہیں، جبکہ بطور ہم جنس پرست الگ ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu