برطانوی حکومت نے دو سالہ بچہ سگے ماں باپ سے چھین لیا

منگل 2 جون 2015 22:10

برطانوی حکومت نے دو سالہ بچہ سگے ماں باپ سے چھین لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2جون۔2015ء)برطانوی حکومت نے ایک دو سالہ بچے کو اس کے ماں باپ سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بچے کے والدین انتہا کے تمباکو نوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہل (Hull) کی عدالت نے دو سالہ بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ محکمہ صحت کی اہلکار نے جب بچے کے والدین کے گھر کا دورہ کیا تو وہاں پر باپ اور بیٹا سگریٹ کے دھوئیں کے بادل میں بیٹھے نظر آئے۔

خاتون اہلکار، جولی ایلن، نے اس کیس کی رپورٹ کی اور مقدمہ عدالت میں چلا گیا۔ جولی ایلن کے مطابق اس دھوئیں کی وجہ سے اس بچے کی صحت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اسے سانس لینے کے لیے ان ہیلر کی ضرورت پڑتی ہے۔جولی ایلن نے بتایا کہ اپنی ملازمت کے دوران اس نے بہت سالوں بعد اتنا دھواں زدہ گھر دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام حالات میں بچے کو اپنی تحویل میں لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

بچے کے باپ کا میڈیکل ٹسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ وہ کوکین اور دیگر نشے کابھی عادی ہے۔ باپ نے اعتراف کیا جب ہیلتھ ورکر اس کے گھر آئی گھر پر سگریٹ کے دھوئیں کا بادل سا تھا۔جج نے کہا کہ والدین کسی طرح اسے مطمئن نہیں کر سکے کہ وہ بچے کو صحت مند ماحول فراہم کریں گے۔ بچے کے والدین نےعدالت کے فیصلے پر کہا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے مگر عدالت نے اُن کا موقف تسلیم نہیں کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu