گاہک نے نہیں بلکہ ویٹریس نے گاہک کی زندگی بنا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 3 جون 2015 19:27

گاہک نے نہیں بلکہ ویٹریس نے گاہک کی زندگی بنا دی

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون۔2015ء)جارجیا کے ہوٹرز ہوٹل میں کام کرنے والی ویٹریس نے گاہک کو اپنا گردہ عطیہ کر دیا ہے۔ماریانا اس گاہک ڈونلڈ کو صرف تین مہینوں سے جانتی ہے۔ ماریانا کا کہنا ہے کہ اس کی دادی کو بھی گردے کا مسئلہ تھا ، وہ اپنی دادی کو اپنا گردہ دینا چاہتی تھی مگر طبی وجوہات کی وجہ سے نہ دے سکی۔ڈونلڈ تین ماہ پہلے ہی اس کے ہوٹل میں آنا شروع ہوا، اس کے بعد ان کی دوستی ہوگئی۔

(جاری ہے)

جب ماریانا کو پتہ چلا کہ ڈونلڈ کو گردے کا مسئلہ ہے تو اس نے کہا کہ میرے پاس دو گردے ہیں، ایک آپ لے لو۔ دونوں میڈیکل سنٹر پہنچے تو ماریانا کا گردہ ڈونلڈ سے میچ کر گیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ماریانا کا ایک گردہ ڈونلڈ کو لگا دیا۔ ڈاکٹروں کے بقول ڈونلڈ کے جسم میں ماریانا کا گردہ بہت اچھے سے کام کر رہا ہے۔ماریانا کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنی دادی کو اپنا گردہ دیتی تو دادی مزید دو سال زندہ رہتی۔ اس نے کہا کہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے، وہی باقی زندگی ہماری دیکھ بھال کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu