محبت کی دیوی یا کچھ اور؟، مرکر بھی شوہر کا دل نہ چھوڑا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 4 جون 2015 11:59

محبت کی دیوی یا کچھ اور؟، مرکر بھی شوہر کا دل نہ چھوڑا

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون2015ء) فرانس سے ایک ایسی خاتون کا مردہ جسم ملا ہے جو 350 سال پرانا ہے۔ اس جسم کو بہت اچھی طرح سےمحفوظ کیا گیا تھا۔ اس کے اکثر بال، جلد اور دماغ ابھی تک محفوظ ہیں۔اس جسم کو ماہرین نے رینس شہر میں نئی عمارت کی لیے کی گئی کھدائی کے دوران پایا۔ خیال ہے کہ اس عورت کا نام لوئیس ڈی کوئنگو ہے جو 1656 میں 60 سال کی عمر کے بعد مری۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس کا جسم ابھی تک مذہبی پٹیوں میں لپٹا ہوا تھا، اس نے مذہبی جوتیاں پہنی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

مردہ عورت کے قریب ہی اس کے شوہر ٹاؤسینٹ پیریئن کا دل بھی ملا۔ 17 ویں صدی میں فرانس میں رواج تھا کہ مرنے والا اپنے عزیزوں یا مذہبی اداروں کو اپنے جسم کا کوئی اہم حصہ دے دیتا تھا ۔ لوئیس کو بھی اس کے شوہر نے مرتے ہوئے اپنا دل دے دیا۔ جب وہ مرنے لگی تو اس نے اس دل کو اپنے ساتھ دفن کرنے کا کہا۔اس کے جسم کی آٹوپسی سے پتہ چلا ہے کہ اس کے گردے میں بھی پتھری تھی۔چند ماہ بعد لوئیس کی لاش کو دوبارہ رینس میں دفن کر دیا جائے گا۔ جہاں سے لوئیس کی لاش ملی ہے وہاں پر 800 قبریں مزید بھی ملی ہیں مگر اُن میں صرف ہڈیاں ہی ہیں۔ کسی کو بھی صحیح طرح محفوظ نہیں کیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu