برطانوی صحافی نے ملکہ برطانیہ کی موت کاٹوئٹ کردیا ‘ادارے نے معافی مانگ لی

برطانوی صحافی نے ملکہ برطانیہ کی موت کاٹوئٹ کردیا ‘ادارے نے معافی مانگ لی

جمعرات جون 12:20 pm

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی نے ملکہ برطانیہ کی موت کا غلط ٹوئٹ کردیا ‘ادارے کو معافی مانگنا پڑی۔

(خبر جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے میں کام کرنے والی خاتون صحافی ایمن خواجہ کے ملکہ برطانیہ کی پہلے طبیعت خرابی اور پھر موت کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

دی غلطی کا احساس ہوتے ہی خاتون صحافی نے اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا اور ادارے کو بھی غلطی پر معافی مانگنی پڑی۔ خبر بکنگھم پیلس تک پہنچنے پر عوام کو یقین دلانے کیلئے بکنگھم پیلس کو بھی ملکہ کی خیریت کا بیان جاری کرنا پڑا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئی تھیں۔