بھوت جولوکیا نے بچے کی جان عذاب کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 جون 2015 18:42

بھوت جولوکیا نے بچے کی جان عذاب کر دی

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جون۔2015ء)آج کل انٹرنیٹ پر ایک سے ایک نیا چیلنج آ رہا ہے۔ لوگوں کسی بھی الٹی سیدھی حرکت کو چیلنج کا نام دے کر دوسروں کو بھی الٹی حرکتیں کرنےپر مجبور کر تے ہیں۔ طرح طرح کے چیلنج سے متاثر ایک چھوٹے لڑکے نے بھی نیا چیلنج متعارف کرانے کا سوچا مگر آگے جو ہوا اس کے وہم و خیال میں بھی نہیں تھا۔یوٹیوب پراپ لوڈ ہوئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹا لڑکا ،دنیا کی تیز ترین مرچوں میں سے ایک بھوت جولوکیا(Bhut jolokia) جسے گھوسٹ پیپر بھی کہا جاتا ہے، اٹھا کر اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے، جیسے ہی وہ اپنے منہ میں ڈال کر اسے نگلتا ہے،اس کا فلم بناتا ہوا دوست اسے وارننگ دیتا ہے کہ اسے نگلنا مت ۔

مگر اب بہت دیر ہو گئی تھی، ایک ہی لمحے میں لڑکے کی چیخیں نکلنے لگی ۔

(جاری ہے)

اگلے 30 سکینڈ لڑکے کی زندگی کے تکلیف دہ سکینڈز ہونگے۔ وہ ادھر ادھر گھومتا ہے کہ شاید اسے مرچ سے جان چھڑانے کا کوئی رستہ مل جائے مگر ایسا نہیں ہوتا اور پھر ویڈیو بند ہو جاتی ہے۔ بھوت جولوکیا بنگلا دیش اور بھارتی ریاست آسام،ناگا لینڈ اور مانی پور میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ عام مرچ سے 400 گنا زیادہ تیز ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرچ کو کھانے سے بہت زیادہ پسینہ آ سکتا ہے، ناک تیزی سے بہنے لگتی ہے اور زبان سے معدے تک تکلیف ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu