کتے نے بچے کو کاٹا، کتے کے مالک نے کسے کاٹا؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 5 جون 2015 12:09

کتے نے بچے کو کاٹا، کتے کے مالک نے کسے کاٹا؟

ساؤتھ کیرولینا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون2015ء) کتے کا توکام ہی لوگوں کو کاٹنا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے اس کتے کا مالک بھی لوگوں کو کاننے لگا۔راک ہل ، ساؤتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ایرک ولیمسن نے اپنے کتے کی طرح ہی عورت کو کاٹ لیا۔ اس سے پہلے اس کے کتے نے آٹھ سالہ لڑکے کوکاٹ لیا تھا۔ ہینفر نے بتایا کہ وہ اپنی دوست اور اس کے بیٹے کے ساتھ اس کے صحن میں تھی کہ اس نے دیکھا کہ ایک شخص اپنے کتے کے چلا آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

لگتا تھا کہ وہ شخص نشے میں ہے۔ صحن کے پاس آ کر اس نے کتے کی رسی کھول دے کہ وہ صحن کے ساتھ بنے باتھ روم میں جا سکے۔ کتے نے آٹھ سالہ بچے کو کاٹ لیا تو دونوں بھاگ گئے۔ ہینفر نے اُن کا پیچھا کیا اور کتے کو اپنے قابو میں کر لیا۔اس کے بعد جو ہوا وہ اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ ایرک نے ہینفر کے بازو پر کاٹ لیا اور کتے کو لے کر بھاگ گیا۔ ایرک کو گرفتار کر کے اس پر مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر اسے ایک مہینے کی جیل بھی ہو سکتی ہے۔ ہینفر اور بچہ دونوں اب بالکل ٹھیک ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu