ائیر لائن نے مسلمان مسافر خاتون سے معافی مانگ لی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 5 جون 2015 16:37

ائیر لائن نے مسلمان مسافر خاتون سے معافی مانگ لی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون2015ء) کچھ دن پہلے یونائیٹڈ ائیرلائن کی ایک پرواز میں جہاز کے عملے نے مسلمان مسافر خاتون کے ساتھ مسلمان ہونے کی وجہ سے ناروا امتیازی سلوک کیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے یونائیٹڈ ائیر لائن کا بائیکاٹ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کر دی یونائیٹڈ ائیر لائن نےاپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شتل امریکا کے ساتھ پارٹنر شپ ہے ، جس فلائٹ میں خاتون، طاہرہ احمد، سفر کر رہی تھی اسے شٹل امریکا آپریٹ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

شٹل امریکا نے مسلمان خاتون سے معافی مانگ لی ہے۔شٹل امریکا نے کہا کہ یونائیٹڈ فلائٹ آپریٹ نہیں کرتے، مس احمد ہماری کسٹمر تھی اور جو کچھ اُن کے ساتھ فلائٹ پر ہوا اس کے لیے ہم اُن سے معافی چاہتے ہیں۔ شٹل امریکا نے یونائیٹڈ ائیر لائن کو یقین دلایا ہے کہ جس اٹینڈنٹ فلائٹ میں مس طاہرہ احمد کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، اسے اب وہ یونائیٹد کے مہمانوں کے پاس نہیں بھیجا جائے گا۔ دونوں ائیر لائن مختلف کلچر کے حوالے سے اپنے ملازمین کو مزید ٹریننگ بھی دیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu