13 سالہ لڑکی کی خود کشی کا ذمہ دار باپ نہیں تو کون ہے؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 6 جون 2015 16:47

13 سالہ لڑکی کی خود کشی کا ذمہ دار باپ نہیں تو کون ہے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون2015ء)ایک 13 سالہ لڑکی ازابیل لکسامانا نے ٹاکوما، واشنگٹن کے ایک پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔خود کشی سے ایک دن پہلے لڑکی کے باپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ اس ویڈیو میں ازابیل کے لمبے بالوں کو کٹا ہوا دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ازابیل کا باپ اسے کہتا ہے، تمہارے لوگوں سے میل جول کی وجہ سے تمہارے بال کاٹے گئے ہیں۔

کیا یہ بال تمہارے لیے قیمتی نہیں تھے؟ لڑکی جواب میں کہتی ہے کہ نہیں۔ اس پر باپ کہتا ہے کہ میں نے تمہیں پہلے کتنی دفعہ منع کیا؟ جس کے جواب میں غالباً لڑکی کہتی ہے کہ بہت بار۔ اس وڈیو کو سوشل میڈیا سے حذف کر دیا گیا تھاتاہم ازابیلا کے ایک دوست نے ویڈیو کا 15 سیکنڈ کا حصہ دوبارہ پوسٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ازابیل کے باپ نے اس ویڈیو کو اپ لوڈ نہیں کیا تھا۔

نہ ہی اس نے اسے اپ لوڈ کرنے کے لیے بنایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو کسی اور نے شیئر ہے ، جس نے اسے زیادہ پھیلانے کے لیے کسی اور کو بھی بھیج دیا۔پولیس کا کہنا ہے ازابیل نے خود کو اس ویڈیو سے ہٹ کر کسی اور وجہ سے مارا ہے۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ ازابیل کا سکول میں مذاق اڑایا جاتا تھا، اس پر دھونس جمائی جاتی تھی، اس لیے اس نے خودکشی کی۔ پولیس نے اس خیال کو بھی رد کر دیا ہے۔پولیس اس حوالے تفتیش کر رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu