امریکہ میں کینسر کے علاج کے منتظر والدین نے مردہ بیٹی فریز کردی

اتوار 7 جون 2015 12:26

امریکہ میں کینسر کے علاج کے منتظر والدین نے مردہ بیٹی فریز کردی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) امریکا میں کینسر سے انتقال کرنیوالی بچی کے والدین نے بیٹی کو مستقبل میں سائنس ترقی کرے اور لاعلاج امراض کا علاج دریافت ہوجانے کی غرض سے فریز کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے والدین کی بچی رواں سال دماغ کے کینسر کے باعث امریکا کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئی۔ جس کے بعد والدین نے اس امید کے ساتھ اپنی پیاری بیٹی کو فریز کردیا ہے کہ ایک روز سائنس ترقی کرے گی اور سرطان کا علاج دریافت کرلے گی، تو بچی کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا۔ بیماری پر تحقیق میں مدد دینے کیلئے دوسالہ میتھرین کو ایریزوناریسرچ سینٹر میں منجمد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu