شوہر کی غلیظ عادت پر بیوی کا طلاق کا مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 13:33

شوہر کی غلیظ عادت پر بیوی کا طلاق کا مطالبہ

العین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء)ایک عورت نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کےلیے مقدمہ کیا ہے۔ عورت کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کوفحش فلمیں دیکھنے کی عادت ہے۔ عربی اخبار روزنامہ البیان کے مطابق عورت یو اے ای میں العین کے ایک ٹاؤن میں رہتی ہے۔عورت نے نوجوان بچوں کے ہوتے ہوئے بھی طلاق کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

عورت نے اپنے وکیل کو بتایا کہ ان کے نوجوان بچے باپ کے کمرے سے فحش فلمیں چرا کر دیکھتے ہیں۔ طلاق کے لیے عورت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر اس طرح کی فلمیں دیکھنے سے باز نہیں آتا۔ عورت نے کہا کہ اس کا شوہر اسے بھی اپنے ساتھ فلمیں دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔عورت نے کہا ہے کہ اس کا شوہر اس کے جذبات کا احساس نہیں کرتا، اس لیے اسے اس سے طلاق چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu