بیوی قبر سے باہر، شوہر عدالت میں1

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 14:48

بیوی قبر سے باہر، شوہر عدالت میں1

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء)ہوسٹن میں رہنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کا تابوت قبر سے باہر آنے پر مقدمہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب سے رچرڈ لی کی بیوی کیرولین کا تابوت زمین سے باہر نکلا تو رچرڈ نے یہ کہتے ہوئے مقدمہ کر دیا کہ یہ سب تدفین کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہے۔ تابوت قبر سے نکل کر کافی دور سے ملا تھا۔

رچرڈ نے کہا کہ اسے اپنی بیوی کا تابوت باہر دیکھ کر بہت زیادہ دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کفن دفن کا انتظام کرنے والے بہت سے دوسرے اداروں نے رچرڈ کو کیرولین کی دوبارہ تدفین کے لیے رعایتی خدمات کی پیشکش کی ہیں۔ شدید موسم میں قبروں سے تابوت یا مردوں کا باہر نکل آنا کوئی نئی بات نہیں۔ گذشتہ دنوں ہوسٹن میں 30 سینٹی میٹر بارش ہوئی جس سے وہاں سیلاب آگیا۔ سیلاب کے دوران 2500 گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی۔ یہی سیلاب کیرولین کے تابوت کو بھی نکال کر لے گی۔گلف کوسٹ میں 2005 میں آئے سمندری طوفان ریٹا میں 300 کے قریب مردے اپنی قبروں سے غائب پائے گئے۔ کچھ تابوت قبرستانوں سے 20 میل دور بھی پائے گئے۔2008 اور 2011 کے سمندری طوفانوں میں بھی قبروں کی باقیات میلوں پر محیط علاقے میں پھیل گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu