ڈاکٹر کی رقم تو لوٹی ہی تھی مگر پتلون۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 جون 2015 14:48

ڈاکٹر کی رقم تو لوٹی  ہی تھی مگر پتلون۔۔۔

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جون۔2015ء)جارجیا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو نے ڈاکٹر سے رقم تو لوٹی ہی تھی مگر ساتھ ہی پینٹ کامطالبہ بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص ہارمنی میڈیکل سروس میں آیا اور ڈاکٹر کا پوچھا۔

(جاری ہے)

بیب کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق اسے ڈاکٹر تک لے جایا گیا۔ اس شخص نے ڈاکٹر سے بریف کیس اور پینٹ کا مطالبہ کر دیا۔ بریف کیس میں ڈاکٹر کا بٹوا، شناختی کارڈ اور نقدی تھی۔ ڈاکو یہ سب لوٹ کر پیدل ہی فرار ہو گیا۔حکام ابھی تک ڈاکو کی تلاش میں ہیں اور لوگوں سے مدد کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu