اسکاٹ لینڈ میں ایک ریس کے دوران گم ہوجانے والے کبوتر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپسی

muhammad ali محمد علی پیر 8 جون 2015 23:10

اسکاٹ لینڈ میں ایک ریس کے دوران گم ہوجانے والے کبوتر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپسی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8جون 2015 ء) برطانیہ میں ریس کے دوران گم ہوجانے والے کبوتر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس اسکاٹ لینڈ لے آیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک ریس کے دوران رستہ بھول کر بحرہ شمالی میں ایک آئل رگ پر کریش لینڈ کرنے والے کبوتر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باحفاظت سکاٹ لینڈ پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تھکے ماندہ اور کمزور ہو جانے والے اس کبوتر کو رگ پر موجود ملازمین نے ’پیڈرو‘ کا نام دیا تھا۔ گزشتہ پیر کو زمین سے 160 میل دور کا طویل سفر طے کرنے کے بعد تھکا ماندہ اور کمزور ہو جانے والا یہ کبوتر سمندر میں رگ کے پلیٹ فارم پر کریش لینڈ کر گیا تھا۔ رگ پر موجود ملازمین نے اس کی دیکھ بھال کی اور اسے ’پیڈرو‘ کا نام دے دیا تھا۔ ۔ بعد ازاں پیڈرو کو آئل رگ کیلئے سپلائی لانے والے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی سکاٹ لینڈ میں جنگلی حیات کے ریسکیو مرکز منتقل کر دیا گیا تھا۔ریسکیو مرکز کی ایک افسر کرسٹی نے بتایا ہےکہ پیڈرو کی صحت اب تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu