جوہانسبرگ ‘خاتون کے خون سے اپنی پیاس بجھانے والے شیر کے خاندان کا ایک اور شیر پارک سے فرار

بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے ‘ صورتحال میں عوام سے بھی ہوشیار رہنے کی اپیل

بدھ 10 جون 2015 12:58

جوہانسبرگ ‘خاتون کے خون سے اپنی پیاس بجھانے والے شیر کے خاندان کا ایک اور شیر پارک سے فرار

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)جنوبی افریقا کے نیشنل پارک میں گزشتہ دنوں ایک خاتون کے خون سے اپنی پیاس بجھانے والے شیر کے خاندان کا ایک اور شیر پارک سے فرار ہوگیا ہے جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ اس صورتحال میں عوام سے بھی ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے دارالحکومت جوہانسبرگ کے نیشنل سفاری پارک سے ایک شیر فرار ہوگیا جس کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی رپورٹ کے مطابق تین سالہ شیر نے کارو نیشنل پارک میں اپنے جنگلے میں سوراخ بنایا اور راہ فرار اختیار کر کے برساتی نالے سے راستہ بناتے ہوئے کسی قریبی فارم یا آبادی میں پناہ لے لی نیشنل پارک حکام نے بتایا کہ شیر کے فرار ہونے کی خبر وہاں موجود ایک کسان نے حکام کو دی جس کے بعد سے سکیورٹی فورسز نے تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے تلاش کا کام شروع کردیا ‘شیر کی تلاش کیلئے ایک ہیلی کاپٹر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر تیار رکھا گیا ۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے ایک قاتل شیرنی نے کار میں سفاری پارک کی سیر کرنے والی امریکی ٹی وی ڈرامہ ایڈیٹر پر اچانک حملہ کرکے اپنے خوفناک پنجوں اور دانتوں کے وار اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu