قصائی کے ہاتھ نے تو ڈاکٹروں کی بھی بس کر دی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 17 جون 2015 12:32

قصائی کے ہاتھ نے تو ڈاکٹروں کی بھی بس کر دی

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون2015ء)سعودی عرب کے شہری دفاع کے محکمے نے خاص آلات استعمال کر کے ایشیائی قصائی کا ہاتھ قیمہ نکالنے والی مشین سے نکال کر اسے بچا لیا۔

(جاری ہے)

مکہ کے گورنمنٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اپنی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد قصائی کا ہاتھ قیمے کی مشین سے نکالنے کے لیے شہری دفاع سے مدد مانگی۔شہری دفاع نے خاص قسم کے آلات اور مشینیں استعمال کر کے قیمے کی مشین کھولی اور ہاتھ کو باہر نکالا۔ سبق اخبار کے مطابق قصائی صاحب کا ہاتھ تو بچ گیا مگر اسے مکمل صحیح کرنے کے لیے آپریشن کے ذریعے قصائی کے ہاتھ کی پلاسٹک سرجری کی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu