کیا کوئی کنکریٹ کھا سکتا ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 جون 2015 20:45

کیا کوئی کنکریٹ کھا سکتا ہے؟

نانجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2015ء)کیا کوئی کنکریٹ کھا سکتا ہے؟ جی نہیں کوئی نہیں کھا سکتا، اگر کھائے تو جان کےلالے پڑھ سکتے ہیں۔لیکن چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے نانجنگ میں عجیب واقعہ ہوا۔ نشے میں دھت شخص کو پتہ بھی نہ چلا اور ان سے کنکریٹ کھا لی۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص رات گئے اپنے گھر جا رہا تھا کہ نشے کی حالت میں اس نے تقریباً ڈھائی سو گرام کنکریٹ کھا لیا۔ گھر جا کر اسے تکلیف ہوئی تو بھی اسے یاد نہ آیا کہ اس نے کیا کھایا ہے۔ وہ اسے سینڈوچ کی کارستانی سمجھا۔آخر کار حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ صاف کر کے اسے بچایا۔معدہ صاف کرنے پر پتہ چلا کہ موصوف نے کنکریٹ کھایا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu