طلاق کی خوشی منانے کا انوکھا انداز

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 18 جون 2015 21:08

طلاق کی خوشی منانے کا انوکھا انداز

لارنس ویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2015ء) جارجیا کی ایک عورت نے لمبے عرصے کے انتظار کے بعد ملنے والی طلاق کی خوشی کو بہت انوکھے انداز میں منایا ہے۔اس نے اپنے پک اپ ٹرک کو بڑے خوبصورت انداز میں سجا کر اس کے پیچھے لکھا جسٹ ڈائیورسڈ(Just Divorced) ۔

(جاری ہے)

لیونا میٹکاف کا کہنا ہے کہ دس سال تک اس کا شوہر رہنے والا شخص پانچ سال پہلے اسے چھوڑ گیا مگر طلاق حتمی طور پر فائنل ہی نہیں ہو رہی تھی، جو آخر کار اس ہفتےہوگئی۔

لیونا نے نئے شادی شدہ جوڑوں کی طرح ،جو اپنی سجی ہوئی گاڑیوں پر جسٹ میریڈ(Just Married)لکھواتے ہیں، جسٹ ڈائیورسڈ لکھوایا ہے۔لیونا کا کہنا ہے کہ اب میں آزاد عورت ہوں۔ طلاق جو پانچ سال پہلے ہو جانی چاہیے تھی اب ہوئی ہے۔لیونا نے کہا کہ اتنے لمبےعرصے کے بعد ملنے والی طلاق پر میں نے سوچا کہ اسے نئے شادی شدہ جوڑوں کی طرح مناؤں۔

Browse Latest Weird News in Urdu