امریکہ ، ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار ، سینکڑوں شہری نظارہ کرنے سمندر کنارے امڈ آئے

ہفتہ 20 جون 2015 12:16

امریکہ ، ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار ، سینکڑوں شہری نظارہ کرنے سمندر کنارے امڈ آئے

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) امریکہ میں سان ڈیاگو کے ساحل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا انبار لگ گیا۔سان ڈیاگو کے ساحل پر اچانک ہزاروں سرخ اور نارنجی رنگ کے کیکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔

(جاری ہے)

ساحل پر ہزاروں کیکڑوں کی موجودگی نے سان ڈیاگو کے مکینوں کو حیران کر کے رکھ دیا جو اس انوکھے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل پر پہنچ گئے۔ساحل پر ڈیرہ جمائے ان کیکڑوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے سمندر کے کنارے ریڈ کارپٹ تقریب ہو رہی ہو۔ ایک سے تین انچ تک لمبے یہ کیکڑے یوں تو سمندر میں ہی رہتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرم پانیوں اور موسمی حالات میں تبدیلی ان کیکڑوں کو ساحل پر دھکیل لائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu