عجیب الخلقت سور کی پیدائش،مالک مالا مال ہو سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 20 جون 2015 21:26

عجیب الخلقت سور کی پیدائش،مالک مالا مال ہو سکتا ہے

کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جون۔2015ء) 2 سر اور3 آنکھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے سور کا مالک کافی امیر ہو سکتا ہے۔یہ پیدا ہوتے ہی کافی مشہور ہوگیا ہے۔بہت سے افراد اور ادارے ،لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھنچنےکے لیے، اسے خریدنا چاہتے ہیں۔یہ ننھا سور پیدا ہوتے ہی سوشل میڈیا پر کافی مشہور بھی ہوگیا اور اس کی تصویریں بھی وائرل ہو گئی۔

کولمبیا، روبلز سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اس کو دیکھنے کے لیے امنڈے چلے آ رہے ہیں۔اس کے مالک 68 سالہ اورٹیگا پاڈیلا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسی عجیب چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔مالک کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اس ننھے سور کو دیکھنا چاہتا ہے، اس کے ساتھ تصویریں بنوانا چاہتا ہے، لیکن کسی کو یہ نہیں پتہ کہ یہ دوسرکے ساتھ کیوں پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ اس کے ساتھ کے 25 بچے بالکل نارمل ہیں۔جب یہ پیدا ہوا تو قریبی ہمسایوں نے فارم کے مالک کو مشورہ دیا اسے قتل کر دو۔ کچھ نے کہا کہ اس کی قربانی کر دو۔ 2 سر کے ساتھ پیدا ہونے کی بیماری کو پولیسپھلے(polycephaly) کہا جاتا ہے۔ بعض دفعہ یہ جانوروں میں ہی نہیں بلکہ انسانوں میں بھی پائی جاتی ہے۔پچھلے دنوں چین میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا جس کے 2 سر تھے۔ وہاں کے رہنے والوں نے اس بچے کو اپنے لیے خوش قسمتی کی نشانی سمجھا۔ 2 سروں کے ساتھ پیدا ہونے والے جانور زیادہ عرصے زندہ نہیں رہتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اُن کے سر کا وزن بہت بڑھ جاتا ہے اور وہ بہت زیادہ نہیں کھا سکتے۔

Browse Latest Weird News in Urdu