برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں چل بسا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 22 جون 2015 11:22

برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں چل بسا

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون2015ء) برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں ہی چل بسا۔ کارل تھامپسن کا وزن تقریباً412 کلوگرام تھا۔ کارل ایک سال سے اپنے موٹاپے کے باعث گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گیا تھا۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے کارکن ہی گھر پر آ کر کھلاتے اور نہلاتے۔ صبح کے وقت جب ایک پرائیویٹ ایمبولینس، فائر برگیڈ ڈوور(Dover) میں اس کے گھر کے پاس نظرآئی تو لوگوں کو اس کی موت کے بارے میں پتہ چلا۔

پولیس نے بھی اپنے بیان میں اس کی موت کی تصدیق کی۔کینٹ پولیس کو 21 جون 2015 کو صبح 10.38 منٹ پر کال آئی جس کے بعد پولیس کارل کے گھر پہنچی۔ پولیس کو کارل کی موت میں کچھ بھی مشکوک نہیں لگتا۔ پچھلے ماہ ڈاکٹر کارل کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر اس نے اپنا وزن کم نہ کیا تو وہ مر بھی سکتا ہے، جس کے بعد کارل نے عزم ظاہر کیا کہ وہ زندہ رہنے کے لیے ضرور اپنا وزن کم کرے گا کارل کا وزن اس ماں کی موت کے بعد زیادہ بڑھا تھا۔

(جاری ہے)

2012 میں اس کا وزن تقریباً 190 کلو تھا، جوجلد ہی بڑھ دوگنے سے بھی زیادہ ہوگیا۔ کارل بہت زیادہ کھاتا تھا۔ اس کی خوراک ایسی تھی کہ سن کر ہی ہوش اڑ جائیں ۔ ناشتے میں چار بڑے قیمے کے رول، مکھن کے ساتھ بہت سے مشروم ، پانچ تلے ہوئے انڈے، تلی ہوئی بریڈ، ایک بڑے برتن میں چکنائی والا دودھ اور دلیہ۔ دوپہر کے کھانے میں پاستہ، چپس، سور کی پشت کا گوشت، سور کے گوشت کی ہی پائی، کرسپس، پیسٹیز، سینڈوچ اور چاکلیٹ۔

رات کے کھانے کا مینیو بھی کافی لمبا چوڑا تھا۔ اتنا زیادہ کھانے کے بعد بھی وہ ہفتے میں پانچ دفعہ باہر سے پیزا اور چائنیز وغیرہ منگوا کر کھاتا تھا ۔ اس سے اس کی پسند کی خوراک کا پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ اسے پڈنگ اور آئس کریم بہت زیادہ پسندتھی ۔اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ اسے ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ کھانا پسند تھا۔ کارل تھامپسن کو پچھلے سال 5 دفعہ ہسپتال لے جایا گیا ۔کئی دفعہ وہ اپنے ڈوور میں واقع گھر میں گر گیا ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu