اس بچے کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 22 جون 2015 14:50

اس بچے کی عمر جان کر حیران رہ جائیں گے

جنوبی کوریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون2015ء) شن ہیومینگ کو جنوبی کوریا کا پیٹر پان کہا جاتا ہے۔ اس کی عمر 26 سال ہے مگر وہ ابھی تک بالغ نہیں ہوا۔ اگر آپ اس کی آواز اور چہرے کے خدوخال سے اس کی عمر کا اندازہ لگائیں گے تو آپ یہی کہیں کہ شن کی عمر 12 سال سے زیادہ نہیں۔ مگر شناختی کارڈ ، جو مسٹر شن کو اکثر دکھانا پڑتاہے، کے مطابق وہ 1989 میں پیدا ہوا، جس کےمطابق اس کی عمر 26 سال ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شن ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوا، جہاں اس کے روزمرہ کے معمولات دکھائے گئے۔ اسے بن ٹھن کر مختلف کام کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اسے کلب میں ڈانس کرتے بھی دکھایا جہاں کسی عورت نے اس کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار نہیں کیا۔ شن نے اپنے بیڈ روم میں ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کی تصویر لگا رکھی ہے، اُس کی خواہش ہے کہ اس کی کوئی خوبصورت سی گرل فرینڈ ہو۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق شن کو لائی لینڈر سینڈروم(Highlander Syndrome) کی بیماری ہے ، جس میں عمر بہت دھیرے دھیرے بڑھتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu