مُردہ یرغمال بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 24 جون 2015 22:13

مُردہ یرغمال بن گیا

سوویٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون۔2015ء)ایک شخص کے مردہ جسم کو اس کی اپنی ہی ایک گرل فرینڈ نے یرغمال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ اینہلانہلا کی 6 گرل فرینڈ تھی اور اس کے 6 ہی بچے تھے۔ اب جب اینہلانہلا مر گیا تو اس کی ایک گرل فرینڈ اس کے کاغذات اور مردہ جسم کو لے گئی۔ گھر والے اینہلانہلا کے مردہ جسم کو دفنانے کے لیے بے تاب ہیں۔

26 سالہ عورت اینہلانہلا کے جسم کو ایک پرائیویٹ مردہ خانے میں لے گئی، اس کا دعویٰ ہے کہ اینہلانہلا نے اس کی رقم واپس کرنی تھی اور وہ اس کا مقروض تھا۔ اینہلانہلا اپنی ایک گرل فرینڈ 48 سالہ ایٹسواکی موسوپی کے گھر، جو پمویلی، سوویٹو، جنوبی افریقا میں واقع ہے ، میں مرا۔ موسوپی کے بقول اینہلانہلا کے مرتے ہی دوسری پانچوں گرل فرینڈز بھی وہاں آ گئیں، ان میں سے ایک نے اینہلانہلا کا شناختی کارڈ، بنک کارڈ اور دوسرے کا غذات اٹھا کر دوسری عورتوں کو کہا کہ اینہلانہلا نے اس سے رقم ادھار لی تھی، جو اب اُس کی پالیسیوں سے پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس عورت نے یہ بھی کہا کہ اُن نے اینہلانہلا کو رقم بنک سے ادھار لے کر دی تھی، جو اسے واپس نہیں ملی۔اس کے بعد وہ عورت اینہلانہلا کے مردہ جسم کو بھی ایک پرائیویٹ مردہ خانے میں لے گئی۔ اینہلانہلا کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو عزت سے دفنانا چاہتے ہیں مگر انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ اس کے بھائی کی لاش کہاں ہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ 26 سالہ گرل فرینڈ کی قرضے کی کہانی جھوٹی ہے، جس کے خلاف وہ عدالت میں جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu