رمضان المبارک پر برطانوی کمپنی کی مسلمانوں کے لیے گھٹیا ترین پیشکش

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 25 جون 2015 11:52

رمضان المبارک پر برطانوی کمپنی کی مسلمانوں کے لیے گھٹیا ترین پیشکش

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون2015ء) رمضان المبارک کو دنیا کے تمام کاروباری ادارے ہی کیش کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک برطانوی کمپنی ٹیسکو(Tesco) نے کیا۔ اس دوران اُن سے ایسی غلطی ہوئی کہ بہت سے مسلمان ہنسے بغیر نہیں رہ سکے۔ ٹیسکو نے سور کے گوشت کے ذائقے والے پرنگلز (چپس کا برانڈ) کو اپنی رمضان کی خصوصی پیشکش کے لیے منتخب کیا۔

سور کا گوشت تمام مسلمانوں کے حرام ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے بہت سے مسلمان اس پیشکش کو دیکھ کر کنفیوژ ہو گئے تو بہت سے اسے دیکھ کر ہنسے۔ایک مسلمان لڑکے نے بز فیڈکو بتایا کہ وہاں پر اور بھی ذائقے موجود تھے مگر کمپنی نے غلطی سے حرام جانور والی پراڈکٹ کا ہی انتخاب کیا۔اس کا کہنا تھا کہ میں اسے دیکھ کر غصے نہیں ہوا بلکہ بہت ہنسی آئی۔ٹوئیٹر پر بھی ٹیسکو کی اسی غلطی کے چرچے رہے۔ ٹیسکو کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں رمضان کے دوران اپنے گاہکوں کی ضروریات کے لیے کھانے اور مصنوعات کی وسیع رینج متعارف کرانے پر فخر ہے تاہم یہ حقیقت ہے کہ یہ پرنگلز غلط جگہ رکھے گئے۔ کمپنی کے ملازمین نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu