برطانوی باڈی بلڈر جوڑا، جو مسٹر اور مس یونیورس بننا چاہتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 جون 2015 21:24

برطانوی باڈی بلڈر جوڑا، جو مسٹر اور مس یونیورس بننا چاہتا ہے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2015ء)برطانیہ سے تعلق رکھنے والا یہ باڈی بلڈر جوڑا ہر ہفتے سو انڈے کھاتا ہے۔دونوں ہی روز تین سے چار گھنٹے سخت ورزش کرتے ہیں۔ ایل اے مسل ایتھلیٹ 33 سالہ روب رینالڈو اور 14 سالوں سے اس کی پارٹنر 33 سالہ وانڈا پیسوا ہرروز صبح چار بجے ہی اپنی ورزش کا آغاز کرتے ہیں۔پیٹربوروگ سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا سخت ورزشوں کے باعث دن میں 6 مرتبہ کھانا کھاتا ہے۔

اُن کا کھانا 8000 کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے۔ روب اور وانڈا اس سال کے آخر میں ہونے والے مسٹر یونیورس اور مس یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ روب اس سے پہلے 5 بار برطانوی باڈی بلڈنگ چیمپین شپ جیت چکا ہے۔ روب کا کہنا ہے کہ وہ جتنی بھی عورتوں سے ملا وانڈا اُن میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

روب کا کہنا ہے کہ وانڈا اس کے ساتھ 11 سال سے جم آ رہی ہے، وانڈا ہی اس کے لیے سارا کھانا تیار کرتی ہے۔

روب کا کہنا ہے کہ وانڈا اتنی ہی محنت کرتی ہے جتنی وہ کرتا ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے روب اور وانڈا 2004 میں برطانیہ منتقل ہوئے۔ روب دنیا بھر میں باڈی بلڈنگ کے 34 مقابلے جیت چکا ہے۔ روب 2008 اور 2009 میں ہونے والے این اے بی بی اے مسٹر انگلینڈ میں دوسرے نمبر پر تھا۔ 2010 میں مسٹر بریٹین کا مقابلہ جیتا۔ اسی سال ڈیکسٹر کلاسک سپر ہیویز جیتا۔

تاہم روب کی خواہش مسٹر یونیورس کا مقابلہ جیتنا ہے مسٹر یونیورس کے مقابلوں میں وہ 2011 اور2012 میں ساتویں نمبر پر رہا۔ 2013 میں تیسرے اور 2014 میں دوسرے نمبر پر رہا۔ وانڈا بھی نومبر میں جرمنی میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلوں میں حصہ لے گی۔ روب اور وانڈا کا خیا ل ہے کہ دونوں ہی فتح کا تاج سجا کر واپس آئیں گے۔ روب کا قد 5 فٹ 11 انچ اور وزن 19 سٹون(120.66 کلوگرام) ہے۔ روب لیٹ کر 140 کلو وزن سے ورزش کر سکتا ہے۔وانڈا کا قد 5 فٹ اور وزن 11 سٹون(69.85 کلوگرام ) ہے۔ وانڈا الگ الگ ٹانگوں سے 60 کلو وزن اٹھا سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu