برطانیہ پھر سے برفانی دور میں داخل ہونے والا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 25 جون 2015 21:24

برطانیہ پھر سے برفانی دور میں داخل ہونے والا ہے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2015ء) سردیاں آنے والی ہیں۔ مغرب میں ہی نہیں بلکہ پورے کرہ زمین پر۔ماہرین کے مطابق ان سردیوں کی وجہ سورج کی سطح پر دھبوں کی کمی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے طویل مدتی پیش گوئی کرنے والے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں 300 سال بعد سخت ترین سردیاں کبھی بھی آ سکتی ہیں۔ 1645 سے 1715 کے درمیان برطانیہ میں اتنی سردی پڑی تھی کہ دریائے ٹیمز منجمد ہوگیا تھا ۔

دریا پر برف کی اتنی موٹی تہہ تھی کہ لوگ پیدل اس پر گھومتے اور بھاگتے دوڑتے۔ دریا کچھ دنوں تک نہیں بلکہ کئی سردیوں تک منجمد رہا۔

(جاری ہے)

اس عرصے کو منی آئس ایج یا مختصر برفانی دور بھی کہا جاتا ہے۔نئے متوقع مختصر برفانی دور کی وجہ بھی سورج کے دھبوں کی کمی ہے(سورج پرگہرے دھبے سورج کی سرگرمی کو بڑھاتے ہیں)۔ خلائی ماہر والٹر ماؤنڈر نے 300 سال پہلے مختصر برفانی دور میں سورج کے دھبوں کی کمی کو محسوس کیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سورج کے دھبوں کی کمی عالمی درجہ حرارت میں 0.4 درجے اور یورپ کے درجہ حرارت میں 0.8 درجے کمی کا سبب بنتے ہیں۔سورج کی سطح پر بظاہر چھوٹے چھوٹے دھبے موسموں پر بہت زیادہ اثر ڈالتے ہیں۔ زمین پر متوقع یہ مختصر برفانی دور ایک دو سال میں نہیں اگلے 40 سال میں کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu