72 سالہ کی عمر میں کھلا وہ راز جس نے عورت کی دنیا ہی پلٹ دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 26 جون 2015 18:29

72 سالہ کی عمر میں کھلا وہ راز جس نے عورت کی دنیا ہی پلٹ دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2015ء) ایک عورت جسے سیاہ فام والدین نے پالا، کو حال ہی میں 72 سال کی عمر میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سیاہ فام نہیں سفید فام ہے۔ اس سے پہلے وردا بیرڈ یہی سمجھتی رہی کہ وہ ایک صاف رنگت والی سیاہ فام ہے اور اس کا بھی وہی خاندانی پس منظر ہے جو اس کے پرورش کرنے والے والدین کا ہے۔ جب اُن نے سنا کہ اس کہ اصل ماں سفید فام ہے تو اس کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی۔

اس کے پرورش کرنے والے والدین ساری زندگی اُس سے یہ راز چھپاتے رہے۔

(جاری ہے)

اس کی پرورش کرنے والی ماں نے بستر مرگ پر اسے بتایا کہ اسے سفید فام عورت سے گود لیا گیا تھا۔ یہ معلوم ہوتے ہی، کہ وردا سیاہ فام نہیں سفید فام ہے، اس پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ وردا کی پرورش کرنے والی ماں نے بتایا کہ وردا ایسے گھر میں پیدا ہوئی جہاں وہ 9 بہن بھائی تھے۔ وردا کا سگا باپ انہیں چھوڑ گیا، سگی ماں کے ایکسیڈنٹ کے بعد وہ امریکی ریاست میسوری آگئے۔ جہاں رے اور ایڈوینا واگنر نے اسے گود لے کر اس کا نام بدل دیا۔ وردا نے اپنے سگے ماں باپ کا نام معلوم ہونے پر اپنے کئی سگے بہن بھائیوں کو ڈھونڈ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu