آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل نئے دلچسپ الفاظ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 26 جون 2015 18:29

آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل نئے دلچسپ  الفاظ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جون۔2015ء)انگریزی دنیا بھر کے درمیان رابطے کی زبان ہے۔ اسی وجہ سے جہاں دنیا کی کئی زبانوں کے الفاظ مختلف شکلوں میں انگریزی کا حصہ بن رہے ہیں، وہاں نت نئے الفاظ بھی وجود میں آ رہے ہیں۔ عام بول چال کے دوران بازاری (Slang) الفاظ بھی وجود میں آتے رہتے ہیں۔ انگریزی زبان کی اچھی ڈکشنریوں کے ادارے لوگوں کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے نئے الفاظوں کو فوراً ہی ڈکشنریوں میں شامل کرتے ہیں۔

آکسفورڈ ڈکشنری کا شمار بھی دنیا کی بہترین انگریزی ڈکشنریوں میں ہوتا ہے۔ آکسفورڈ ڈکشنری میں حال ہی میں 500 نئے الفاظ کا اضافہ ہوا ہے۔ہم بھی اپنے قارئین کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے ذیل میں ڈکشنری میں شامل ہونے والے چند نئے انگریزی الفاظ اور اُن کا مطلب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)


Twerk: ایک پرانا ڈانس جسے حال ہی میں ملی سائرس(Miley Cyrus) نے کر کے مقبول بنایا۔


Auto-tune:سٹوڈیو کی ایک پرانی ٹِرک جسے بریٹنی سپیئر نے مقبول بنایا۔
FOMO: Fear Of Missing Out(باہر کھو جانے کا ڈر)
Skorts: سکرٹ کی طرح ڈیزائن کیے گئے شارٹس۔
Jeggings:ٹانگوں کو ڈھاپنے والا (Leggings) کپڑا، جسے جینز کی طرح نظر آنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
Photobomb: ایک چیزجو میلے میں ہر طرف مشہور ہوجائے۔
Uber: ایک طرح کی، ایک قسم کی ٹیکسی سروس
Double-dip recession:وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کی زندگی ابھی مشکلات کا شکار ہو
Twitterati: ایسے افراد جو ٹوئیٹر پر مشہور ہو مگر اُن کے پاس کوئی بھی حقیقی ہنر نہ ہو۔


Crowdfund: معاشرے میں بھیک مانگنے کا واحد قابل قبول طریقہ
Yarn bomb: معاشرے میں لوٹ مار، تہذیب سوزی اور غارتگری(vandalism) کا واحد قابل قبول طریقہ
E-cigarette: انکار یا تردید کرنے والے افراد کے لے ایک آئیٹم
Fo’ Shizzle: یقیناً یا بلاشبہ(certainly) کہنے کا نیا اور بہتر طریقہ
Meh: دی سمپسن (The Simpsons) سے مشہور ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ مجھے موجودہ صورتحال میں کوئی دلچسپی نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu