کوے کی عقاب پر سواری

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 1 جولائی 2015 20:10

کوے کی عقاب پر سواری

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جولائی۔2015ء)شعر ہے کہ کرگس کا جہاں اور شاہین کر جہاں اور، مگریہ تصویر دیکھ کر آپ یقیناً اس شعر سے اختلاف کریں گے کہ مختلف پرندوں کا ایک جہان ہو سکتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر پہلی یاد جو ذہن میں ابھرتی ہے وہ زمانہ طالب علمی میں سائیکل پر جاتے ہوئے ٹرک کو پکڑ کر چلنے کی ہے۔ اس تصویر کا قصہ یہ ہے کہ دوران پرواز ایک کوا عقاب کی پشت پر سواری کرتا ہوا پایا گیا۔

ایسے لگتا تھا جیسے عقاب سے لفٹ لے کر جا رہا ہو۔ سی بیک واشنگٹن میں ایک سیانے کوے نے ذرا سے بے خبر عقاب کی بے خبری سے فائدہ اٹھایا اور اور عقاب کی پشت پر سوار ہو گیا۔ عقاب نے اسے زیادہ تو نہیں مگر کچھ سیکنڈ تک ہی لفٹ دی تھی، اس کے بعد دونوں الگ ہو کر اپنے اپنے جہان، یعنی اپنے اپنے رستے کو چل دئیے۔

(جاری ہے)

اس سارے منظر کو 50 سالہ فوٹو گرافر پھو چان نے اپنے کیمرے میں سمو لیا۔

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ پہلے تو وہ سمجھا کہ کوا عقاب کا پیچھا کر رہا ہے۔پھوچان کے مطابق وہ پہلے ایسے کوے دیکھ چکا ہے جو اپنے علاقے سے عقاب کو بھگانے کے لیے عقاب کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ پھوچان کی بنائی ہوئی تصاویر کو دیکھ کر لوگ کافی حیران ہو رہے ہیں۔ پھوچان کا کہنا ہے کہ درست لمحے میں درست جگہ پر ہونے سے بہترین تصاویر لی جا سکتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu