کتنے آئی فونز میں سے گولی نہیں گذر سکتی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 2 جولائی 2015 19:50

کتنے آئی فونز میں سے گولی نہیں گذر سکتی؟

پورٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جولائی۔2015ء)پورٹ لینڈ، اوریگون سے تعلق رکھنے والے ایک وڈیو لاگر ، جسے ایپل کی مصنوعات میں مہارت حاصل ہے، نے اس سوال کا جواب تلاش کر ہی لیا کہ کتنے آئی فونز جیب میں رکھے جائیں جو AK-74 کی گولی لگنے پر آپ کی جان بچا سکیں؟۔ اس سوال کا صحیح جواب ہے 6 آئی فونز۔ وی لاگر ڈینئل یوٹیوب چینل ایوری تھنگ ایپل پرو کا مالک ہے۔

اس نے بہت سے آئی فونز اور ایک سام سنگ گلیکسی کو لائن میں رکھا اور AK-74کی گولیوں سے اپنے سوال کا جواب تلاش کیا۔ یوٹیوب کی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ AK-74کی گولی 5 آئی فونز میں سوراخ کر کے انہیں پار کر گئی مگر چھٹے فون کو نہ چھو سکی۔پانچواں فون ایک سستا آئی فون کا کلون تھا۔ اس کے بعد ڈینئل نے اسی طرح لائن میں رکھے (سوراخ ہوئے ) آئی فونز پر دوسری جگہ گولی چلائی تو وہ چھٹے فون تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

چھٹا فون آئی فون 5 ایس تھا۔ یہ چھٹا فون گولی کھا کر بھی آن ہو گیا اور کام کرتا رہا۔ ڈینئل کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 6 آئی فون ایک ساتھ آپ کی جیب میں ہوں تو گولی لگنے پر آپ کی جان نہیں جائے گی۔ لائن میں سب سے آخر میں موجود سام سنگ کا گلیکسی موبائل محفوظ رہا تھا تو ڈینئل نے اسے ویسے ہی گولی مار کر اڑا دیا۔ ویڈیو کے آخر میں ڈینئل نے تمام کے تمام زخمی اور مردہ موبائلز پر تابڑ توڑ گولیاں برسا کر اُن کے پرخچے اڑا دئیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu