لڑکی نے تیر کمان سے اپنا ہی دانت توڑ دیا، حیرت انگیز طریقہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 4 جولائی 2015 20:00

لڑکی نے تیر کمان سے اپنا ہی دانت توڑ دیا، حیرت انگیز طریقہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جولائی۔2015ء)انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو میں ایلکس ڈیوڈسن کو دکھایا گیا ہے۔ اس بہادر بچی نے بڑے انوکھے طریقے سے اپنا دانت توڑ دیا۔ایلکس نے کمان کی رسی سے اپنے دانت کو باندھا، پھر کمان میں تیر رکھ کر اسے زور سے کھینچا اور تیر چلا دیا۔ تیر کے ساتھ ہی ایلکس کا دانت بھی منہ سے باہر جا گرا۔

(جاری ہے)

11 سالہ ایلکس نے اپنا یہ دانت اورورا، کولاراڈو میں واقع اپنے گھر کے پچھلے صحن میں نکالا۔

الیکس کے باپ نے ایک سلو موشن کیمرے سے اس سارے واقعے کی فلم بنا ئی۔ اُس نے کہا کہ ایلکس کے چند ہی دودھ کے دانت باقی رہ گئے ہیں، ہم چاہ رہے تھے کسی اچھے سے طریقے سے ایلکس کے یہ دانت نکال دیں۔ بہت سے لوگوں نے جنہوں نے ایلکس کی ویڈیو کو دیکھا انہوں ایلکس کو ایک بہادر بچی قرار دیا۔ایلکس نے کہا کہ میں دانت نکالتے کافی نروس تھی مگر مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu