برمی پائیتھون، برطانیہ میں ٹیلی فون کی تاروں پر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 8 جولائی 2015 12:15

برمی پائیتھون، برطانیہ میں  ٹیلی فون کی تاروں پر

نارتھ ویلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی2015ء) برطانوی افراد کو سب سے زیادہ ڈر اڑتے کبوتر سے لگتا ہے۔ وہ اس لیے کہ اڑتے کبوتر زمین پر چلنے والی عوام کے سر کو گل و گلزار بنا دیتے ہیں۔ برطانیہ میں نارتھ ویلز، انگلیسے کے مقام پر لوگوں نے آسمان پر کبوتر سے بھی زیادہ خطرناک جاندار دیکھ لیا۔ یہ ایک برمی اژدھا تھا جو گلی کے اوپر موجود ٹیلی فون کی تار کے ذریعے گلی عبور کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے اس کی تصاویر بنائی۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس اژدھے نے کسی طرح اپنے پنجرے سے رہائی پائی اور کھڑکی سے ہوتا ہوا ٹیلی فون کی تار تک پہنچ گیا اور پھر تار سے دوسری طرف۔یہ ارژھا تار سے نکاسی کے پائپ کے ذریعے نیچے اترا جہاں اسے پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے اژدھے کی تصاویر کو ٹوئیٹ کے ذریعے شیئر کیا اور لوگوں سے ایپل کی کہ اگر کسی کے پاس خطرناک پالتو جانور ہے تو اس کو مناسب اور محفوظ پنجروں میں رکھیں۔ برمی اژدھا 5 میٹر تک لمبا ہو جاتا ہے۔ یہ اژدھا بچوں کو آرام سے مار سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu