کیا والدین اتنے جلاد بھی ہو سکتے ہیں؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 9 جولائی 2015 12:21

کیا والدین اتنے جلاد بھی ہو سکتے ہیں؟

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی2015ء)سات سالہ بچہ جسے سوروں کے ساتھ پرورش ہوتے ہوئے پایا گیا ہے، انسانوں سے بات چیت کرنے کے قابل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے سوشل میڈیا پر ایسے بچے کی تصویریں گردش کرتی پائی گئیں، جو سور کی پشت پر سوار تھا، اور اس کی حالت بھی بہتر نہیں تھی۔ سماجی کارکن اس تصویر سے بچے کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے گھر پہنچ گئے۔

اس بچےکا تعلق وسطی چین کے صوبے ہینان کے شہر فانگیو سے ہے۔ اس کی شناخت لیو ہونگبو کے نام سے ہوئی ہے۔جب لیو ملا تو یہ سور کے خالی ڈربے میں غلاظت اور گرد میں سویا ہوا تھا۔ اس کے جسم پر نیل اور زخموں کے نشان بھی تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ لیو کے تین بہن بھائی اور تھے جو والدین کی لاپروائی سے مر گئے، جب یہ پیدا ہوا تو اس کی آنٹی اسےاپنے ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

ہمسایوں کا کہنا ہے کہ وہ اکثر اس بچے کی چیخوں کی آواز سنتے ہیں، جب کوئی ہمسایہ اس کی ماں کو منع کرنے جاتا ہے کہ اس بچے کو نہ مارو تو ماں ایسے مسکراتی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ وہ سماجی کارکن، جنہیں یہ بچہ ملا ہے ابھی اسے چلڈرن ہوم نہیں لے جا سکتے۔اس کے لیے انہیں مقامی حکام کی اجازت لینا ہوگی تاہم بچے کی آنٹی اس بچے کو پھر اپنے ساتھ لے گئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ ہسپتال میں بچے کا دماغی معائنہ ہو گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے جب یہ بچہ عام ماحول میں رہے گا تو جلد ہی بولنا سیکھ جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu