ناکامی پر 86 قیدیوں کا اخبار کو الزام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 10 جولائی 2015 12:56

ناکامی پر 86 قیدیوں کا اخبار کو الزام

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی2015ء)جیل میں قید 86 قیدیوں نے اخبار میں شائع معمہ(Sudoku puzzle) حل نہ کر سکنے پر اخبار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایک ناممکن معمہ شائع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ایزیٹر جیل میں قید ڈاکو33 سالہ بلاچفورڈ نے دوسرے قیدی شین سمتھ کے ساتھ مل کر 86 قیدیوں کی طرف سے اخبار کے ایڈیٹر کو خط لکھا کہ انہیں اخبارمیں معمہ پڑھ کر بہت مایوسی ہوئی۔

(جاری ہے)

آسان معمہ حل کرنے کے بعد جب انہوں مشکل معمہ حل کرنا چاہا تو ناکامی کے بعد سب قیدیوں کو یقین ہوگیا کہ اخبار میں معمہ غلط چھپا ہے، اس لیے اس کا حل ناممکن ہے۔ قیدیوں نے اخبار کو اپنے حل کردہ نامکمل معمے کی کاپیاں بھی بھیجی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ انہیں ہفتے میں ایک دفعہ منگل کے دن اخبار ملتا ہے، اس لیے وہ سوموار کو شائع ہونے والے نتیجے کو نہیں دیکھ سکتے۔ ایکو اخبار کے سٹاف نے بہت احتیاط کے ساتھ قیدیوں کے جوابات اور معمے کو دوبارہ دیکھا۔ اس کے بعد اخبار نے اعلان کیا کہ معمے میں کوئی غلطی نہیں۔ قیدی معمہ حل کرتے ہوئے بنیادی غلطی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا اختتام نا ممکن نظر آ رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu