موٹر سائیکلسٹ کتا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 12 جولائی 2015 15:36

موٹر سائیکلسٹ کتا

ہنوئی، ویت نام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی۔2015ء) ویتنامی پولیس نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص نے اپنے کتے کو موٹر سکوٹر چلانے کی اجازت دی ہے، اگر اس کی شناخت ہو گئی تو اسے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں موٹر سکوٹر پر مالک کے سامنے بیٹھا کتا اپنے پنجوں سے ہینڈل پکڑتا ہے، اس کے بعد مالک ہینڈل سے اپنے ہاتھ ہٹا لیتا ہے، اس لیے تھوڑی دیر تک کتاہی موٹر سکوٹر چلاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔ شناخت ہونے پر سے 230 ڈالر سے 320 ڈالر تک جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ جرمانہ موٹر سکوٹر کے ہینڈل سے دونوں ہاتھ ہٹانے پر کیا جائے گا۔ ایک ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ اس شخص کا لائسنس دو ماہ کے لیے معطل ہو سکتا ہے اور سکوٹر کوبھی ایک ہفتے کے لیے قبضے میں لیا جا سکتاہے۔مزید دس ڈالر کا جرمانہ ہیلمٹ نہ پہننے پر کیا جائے گا۔ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ اس حرکت میں تنقید اور جرمانہ ہونا چاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu