کبوتروں کی آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا منصوبہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 15 جولائی 2015 13:54

کبوتروں کی آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا منصوبہ

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی2015ء)سپین کے ایک ٹاؤن میں کبوتروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ کو کبوتروں کی آبادی کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنانا پڑا۔ کبوتروں کے دانے کو مخصوص ادویات میں ملا کر کبوتروں کو دیا جائے گا، جس سے کبوتر زیادہ بچے پیدا نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے نزدیکی علاقے پکچرسک بادیا دیل والیس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کبوتروں کی وجہ سے سیاح علاقے کا رخ نہیں کرتے۔

ٹاؤن ہال کے ترجمان نے بتایا کہ ایک جوڑا کبوتر ایک سال میں 48 بچے پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں کبوتروں کی تعداد حد سے زیادہ ہو گئی ہے۔ علاقے کی تین مختلف چھتوں پر مخصوص ادویات ملا دانہ پھینکنے والی تین مشینیں نصب کی گئی ہیں۔بادیا ٹاؤن کے حکام کا خیال ہے کہ آئندہ چار سے پانچ سالوں میں علاقے سے 80 فیصد کبوتر کم ہو جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu