سفید فام ، سیاہ فام بننے لگا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 15 جولائی 2015 21:12

سفید فام ، سیاہ فام بننے لگا

روس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی۔2015ء)ایک سفید فام شخص کی ، جسے ایک افریقی امریکن کا جگر لگایا گیا تھا، جلد آپریشن کے بعد سے سیاہ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ سیمن گنڈلر کو جب ہیپیٹائیٹس سی اور کینسر تشخیص ہوا تو اسے دوسرے جگر کی اشد ضرورت تھی۔65 سالہ سیمن نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی زندگی کی واحد امید جگر کی تبدیلی تھی۔ جنوب مغربی روس میں کراسنوڈر کرائی کے علاقے کراسنوڈر سے تعلق رکھنے والے سیمن نے امریکا میں موجود اپنے دوستوں سے رابطہ کیا اور آپریشن کرانے امریکا آ گیا۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کن حالات میں ایک روسی کو امریکامیں آکرآپریشن کرانے کی اجازت دی گئی، کیونکہ امریکا میں جگر کا عطیہ کرنے والے پہلے ہی بہت کم ہیں۔تاہم ایسا ہونے کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اگر کسی شخص کا پہلے سے امریکامیں گھر ہو تو اسے جزوی ٹرانسپلانٹ کی سہولت مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سیمن کے مطابق روسی ڈاکٹروں نے اسے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر اس نے جگر تبدیل نہ کرایا تو وہ مرجائے گا۔

سیمن نے بتایا کہ اس کے بہت سے لوگوں کے ساتھ امریکا میں کاروبارروابط ہیں، اس نے اپنے دوستوں کو آپریشن کا انتظام کرنے کو کہا۔ اس نے بتایا کہ اگر آپ کے پاس پیسے ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔سیمن آپریشن کے اخراجات یعنی پانچ لاکھ ڈالر آرام سے برداشت کر سکتا تھا مگر اصل مسئلہ جگر عطیہ کرنے والے کا انتظار تھا۔ آخر کار ایک 38 سالہ شخص مل ہی گیا ، جس کا جگر سیمن کو لگایا گیا، اور اسے نئی زندگی مل گئی۔

سیمن آپریشن کرا کر کافی خوش تھا کہ کے جی بی میں اس کے ساتھ کام کرنے والے دوست نے اس سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جلد کافی سیاہ ہو گئی ہے۔سیمن کا کہنا ہے کہ میں اس سے زیادہ سیاہ جلد بھی برداشت کر سکتا اہوں، اصل خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کا جگر اچھے طریقے سے کام کرنا شروع ہو گیا ہے اور میں صحت مند ہو۔سیمن نے کہا کہ اب اس کے چکر کراسنوڈر اور نیویارک ک درمیان لگتے رہتے ہیں، اس کی جلد جتنی بھی سیاہ ہو جائے، اسے کوئی پرواہ نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu