بونسائی، اپنی قسم کادنیا کا واحد کتا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 جولائی 2015 15:45

بونسائی، اپنی قسم کادنیا کا واحد کتا

فورٹ ورتھ،ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی2015ء) چھوٹے سائز کا انگریزی بل ڈاگ بونسائی پیدا ہوا تو اس کا جسم آدھا تھا۔ جسم آدھا ہونے کی وجہ سے وہ لوگوں سے دوگنا پیار وصول کر رہا ہے۔ بونسائی کی عمر اس وقت صرف چھے ہفتے ہیں۔ وہ کاؤڈل ریگریشن سینڈروم(caudal regression syndrome) کا شکا ر ہے۔ اسی بیماری کی وجہ سے بونسائی کا جسم آدھا ہے۔ اس کی ریڑھ کی ہڈی آدھی ہے ، اس لیے اس کی ٹانگیں بھی بس دو ہی ہیں۔

یہ بیماری انسانوں کو تو شاذ و ناز ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کی وجہ سے بونسائی کے اندرونی اعضا بھی متاثر ہوئے ہیںَ، اسی وجہ سے بونسائی کی زندگی کافی مشکل سے گذر رہی ہے۔ بونسائی بغیر ہیڑو کے پیدا ہوا، جہاں پر اس کی پچھلی دو ٹانگیں ہونی چاہیے تھی، وہاں پر صرف ہلکے سے نشان ہیں۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ بونسائی اس وقت اپنی قسم کا دنیا واحد کتا ہے۔ کوئی دوسرا کتا ایسا نہیں جسے یہ بیماریاں بھی ہو۔بد قسمتی سے اس مرض کی کم معلومات کے باعث اس کا علاج یا سرجری ابھی ناممکن ہے۔ اس وقت یہ کتا فرینڈز آف ایما نامی جانوروں کی پناہ گاہ میں ہے، لوگوں نے بونسائی کے مرض تحقیقات کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت ابھی تک 16,593 ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu