اگر فیس بک کا ایک ہی کاؤنٹ ہو جسے سب استعمال کریں؟

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 جولائی 2015 22:56

اگر فیس بک کا ایک ہی کاؤنٹ ہو جسے سب استعمال کریں؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20جولائی۔2015ء) فیس بک پر تمام صارفین اپنی اپنی پسند و ناپسند کے بارے میں شیئر کر سکتے ہیں۔ ڈیتھ اینڈ ٹیکساس کے مصنف جو ویکس نے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر فیس بک کے تمام صارفین صرف ایک ہی فیس بک اکاؤنٹ استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ جو ویکس نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے فیس بک کے ایک اکاؤنٹ کا لاگ ان نام اور پاس ورڈ شیئر کیا تو وہی ہوا جو ہونا تھا۔

سب سے پہلے کچھ لوگوں نے فوراً ہی اکاؤنٹ کی کور اور پروفائل فوٹو بدل دی۔ کچھ لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں عجیب سے پیجز بھی لائک کر لیے۔کچھ لوگوں نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ہی بدلنے کی کوشش تاکہ صرف وہی اس کاؤنٹ کو استعمال کر سکیں۔لوگوں نے دوسرے لوگوں اور ایک دوسرے کو واہیات پیغامات بھیجے۔

(جاری ہے)

ایک شخص نے تو اس اکاؤنٹ کے کور فوٹو پر پر ٹاکو بیل کمپنی کا لوگو لگایا اور کمپنی سے متعلق لوگوں کی شکایات کے جواب دینے لگا۔

ایک شخص نے داعش کی تعریف میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا اور داعش کے زیر قبضہ علاقے میں موسم کی تعریف بھی کرنے لگا۔ جوویکس نے فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئیٹر کا بھی اکاؤنٹ بنایا مگر لوگوں نے اس کا بھی غلط فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔ اس لیے ٹوئیٹرکا اکاؤنٹ فوراً بندبند ہو گیا۔جو ویکس نے بتایا کہ ایک شخص نے ایک لڑکی کو ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ہراساں کرنا شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے مجھ سے پہلے ہی ٹوئیٹر نے اس کاؤنٹ کو بند کر دیا۔ جو ویکس نے بتایا کہ فیس بک اکاؤٹ کو 100 سے زائد صارفین استعمال کر رہے تھے۔ اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنے والے پیرس،سوئیڈن، کولمبیا،متحدہ عرب امارات اور نیوجرسی کے لوگ شامل تھے۔ ایک ہفتے بعد ہی فیس بک نے اس اکاؤنٹ کو ڈس ایبل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu