استاد نے 20 سال سے بال نہیں کٹوائے، تب تک نہیں کٹواوں گا جب تک۔۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 21 جولائی 2015 12:35

استاد نے 20 سال سے بال نہیں کٹوائے، تب تک نہیں کٹواوں گا جب تک۔۔۔۔

یمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی2015ء)جنوبی یمن سے تعلق رکھنے والے ایک ااستاد نے 20 سال سے بال نہیں کٹوائے۔ہوسکتا اہے کہ اس ہفتے کے آخر تک، فوجی مزاحمت کاروں کی فتح کے بعد ، وہ بال کٹوانے حجام کے پاس چلا ہی جائے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جنوبی بندرگاہ عدن کے شمال مشرقی صوبے ال یافعی سے تعلق رکھنے والا عبدالحکیم ال یافی 1994 سے حجام کے پاس نہیں گیا۔1994 میں علیحدگی پسندوں کو شکست دینے کے بعد جنوبی اور شمالی یمن میں اتحاد ہوگیا تھا۔عبد الحکیم کا کہنا ہے کہ جب تک جنوبی یمن آزاد نہیں ہو جاتا وہ بال نہیں کٹوائے گا۔ اخبار صدا کے مطابق ہو سکتا ہے کہ اس ہفتے مزاحمت کاروں کی فتح ہو جائے اور اسے حجام کے پاس جانے کا موقع مل جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu