پانچ ہزار فیصد ٹپ پاکر ویٹر کا خواب پورا ہو جائے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 جولائی 2015 20:41

پانچ ہزار فیصد ٹپ پاکر ویٹر  کا خواب پورا ہو جائے گا

فرینکفرٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جولائی۔2015ء)ایک نوجوان ویٹر اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب ایک اجنبی گاہک نے اسے بل سے 5 ہزار فیصد زیادہ ٹپ دی۔ الینوائے کے مقام فرینکفرٹ کے سموکی بارک بار بی کیو میں ایک گاہک نے بل اداکرنے سے پہلے ویٹر برینڈن سے تھوڑی بات چیت کی۔ اس کے بعد ویٹر نے جب بل دیکھا تو اس میں 20.31ڈالر کے ساتھ 1000 ڈالر ٹپ کی مد میں جمع کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

برانڈن نے بتایا کہ ایک ہزار ڈالر ٹپ پا کر وہ حیران و پریشان کھڑا رہ گیا۔ 19 سالہ ویٹر برانڈن نے بتایا کہ ٹپ کے ساتھ گاہک نے ایک نوٹ بھی لکھا۔ اس نوٹ میں لکھا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ تمہاری کیا امیدیں ہیں، کیا خواب ہیں مگر اس رقم کی مدد سے انہیں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ویٹر جب گاہک کو دیکھنے گیا تو وہ جا چکا تھا۔برانڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اکاؤنٹنسی کالج میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu