برطانوی موٹا بلڈنگ پر چڑھ تو گیا۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 جولائی 2015 20:41

برطانوی  موٹا بلڈنگ پر چڑھ تو گیا۔۔۔

اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جولائی۔2015ء)120 کلوگرام وزنی برطانوی موٹا اٹلی میں فلورنس کی 279 فٹ اونچی بلڈنگ پر چڑھ تو گیا وہاں سے اترنا اس کے لیے ممکن نہ رہا۔برطانوی شخص بلڈنگ پر چڑھ کر اتنا تھک گیا تھا کہ اس کے لیے کھڑا ہونا بھی ممکن نہ رہا اور وہ گر گیا۔

(جاری ہے)

موٹے کے گرنے کے بعد گیوٹو ٹاور کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا اور فائر فائٹرز نے اسے نیچے اتارنے کا بیڑہ اٹھایا۔ فائر فائٹر ز اسے فولڈنگ چیئر پر بیٹھا کر ٹاور کی چوٹی سے 414 سیڑھیاں نیچے اتار کر لائے۔اس کے بعد اس شخص کو احتیاط کے طور پر ہسپتال بھی پہنچایا گیا۔ فلورنس شہر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاح کسی بھی اونچی عمارت پر چڑھنے سے پہلے اپنی صحت کو لازمی دیکھ لیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu