عجیب وغریب کسٹم قوانین والے ممالک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 23 جولائی 2015 15:22

عجیب وغریب کسٹم قوانین والے ممالک

دنیا بھر میں بہت سے ممالک میں بہت سے عجیب و غریب کسٹم قوانین ہیں۔ مثال کے طور پر گوئٹے مالا میں پولیس کی سیٹی(وسل) برآمد کرنے پر پابندی ہے۔ گوئے مالا کی پولیس نہیں چاہتی کہ کوئی خود کو پولیس کی طرح ظاہر کرے مگر حیرت انگیز طور پر وہاں پولیس کی پوری وردی برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔
کچھ ممالک کے حٰیرت انگیز کسٹم قوانین کچھ اس طرح ہیں۔



تونس
تونس میں لیڈ پنسل برآمد کرنے یا پنسل کے داخلے پر پابندی ہے، جس کی وجہ سے بال پوائنٹ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

گوئٹے مالا
گوئٹے مالا میں پولیس کی سیٹی(وسل) برآمد کرنے پر پابندی ہے مگر حیرت انگریز طور پر وہاں پولیس کی پوری وردی برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔

بوٹسوانہ
بوٹسوانہ میں امپورٹڈ شہد کے استعمال پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)



الجزائر
الجزائر میں تابوت کے برآمد کرنے پر تو کوئی پابندی نہیں تاہم تدفین میں استعمال ہونے والے مرتبان اور اسی قسم کی چیزوں پر پابندی ہے۔

بہاماس
بہاماس میں ایسے دودھ کی برآمد پر پابندی ہے جس میں سے کریم نکال ہی گئی ہو۔

پانامہ
پانامہ میں غیر ملکی پیسٹریوں کی برآمد پر پابندی ہے۔اس اقدام سے مقامی بیکری کی صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔



سینٹ لوسیا
سینٹ لوسیا میں 1900 کی پہلی دہائی میں اینتھراکس کا سکینڈل منظر عام پر آیا تھا۔ تب سے ہی وہاں جاپانی شیونگ برش پر پابندی عائد ہے۔

سیرالیون
سیرالیون میں بھی سینٹ لوسیا کی طرح جاپان کے سارے برشوں پر پابندی ہے تاہم جاپان کے بنے ہوئے نائیلون کے ٹوتھ برش کی برآمد کی جا سکتی ہے۔

ملاوی
ملاوی میں جنسی جذبات بڑھانے والی تمام ادویات پر پابندی ہے۔



جرمنی
غیر ملکی شراب ابسنتھی کے استعمال پر پابندی ہے جس کی وجہ سے شراب کی مقامی صنعت کو فروغ ملا ہے۔

برازیل
برازیل ملک میں شرح خواندگی بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس لیے وہاں پرائمری جماعت کی ایسی کتابوں پر پابندی ہے جو پرتگالی زبان میں نہ لکھی گئی ہو۔

بلغاریہ
بلغاریہ میں استعمال شدہ کپڑے یعنی لنڈے کے کپڑے برآمد کر کے فروخت کرنے پر پابندی ہے۔



پیرو
پیرو میں وٹامن سپلیمنٹ کی برآمد پر پابندی ہے۔

سوئزرلینڈ
سوئزرلینڈ کے شہری لوٹری کھیل سکتےہیں مگر دوسرے ملک کے لاٹری ٹکٹ ملک میں نہیں لا سکتے۔

چیک ری پبلک
چیک ری پبلک میں چین لیٹرز پر پابندی ہیں۔ چین لیٹرز وہ خطوط ہوتے ہیں جس میں اس خط کی کاپیاں کرا کر انہیں تقسیم کرنے کی درخواست کی ہو۔

پاکستان میں اکثر اسی طرح کے مذہبی خطوط اور ایس ایم ایس گردش میں رہتے ہیں ۔

ایران
ایران میں فیشن کے جرائد و رسائل کے داخلے پر پابندی ہے۔


مڈغاسکر
مڈغاسکر مچھلیوں کے حوالے ذرا حساس ملک ہے۔ مڈغاسکر میں صرف ایسی محفوظ کی ہوئی مچھلی لائی جا سکتی ہے جس کا وزن ایک کلو سے کم ہو۔

نکاراگوا
نکاراگوا میں کمیونسٹ لٹریچر کے لانے پابندی ہے۔



آزربائیجان
آزربائیجان میں غیر اخلاقی، پرتشدد اور دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن سکنے والی فلموں کے لانے اور نمائش پر پابندی ہے۔

ملایشیاء
ملائشیاء میں قسمت کے حوالے پتھروں کے استعمال اور تشہیر پر پابندی ہے۔

قطر
قطر میں اس کی اپنی فوج کے علاوہ دوسری تمام فوجی وردیاں استعمال کرنے پابندی ہے۔



اٹلی
اٹلی میں بچوں کے صرف ایسے کھلونے برآمد کیے جا سکتے ہیں جو لکڑی سے بنے ہوں۔

کوت دی آئیوری
کوت دی آئیوری میں وزن کے اعشاری نظام یعنی میٹرک سسٹم پر پابندی ہے تاہم امپریل سسٹم کی اجازت ہے۔

فجی
فجی میں دوسرے ممالک میں رنگی (ڈائی) ہوئی اشیاء کی برآمد پر پابندی ہے۔


ایکوا ڈور
ایکواڈور میں کچھ علاقے کی ملکیت کا تنازعہ چل رہا ہے۔

اسی وجہ سے ایکوا ڈور میں ایسے تمام نقشوں کے برآمد اور استعمال پر پابندی ہے جس میں ایکوا ڈور کی جغرافیائی حدیں غلط دکھائی گئیں ہیں۔

یوروگوئے
یوروگوئے میں غیر ملکی عینکیں برآمد کرنے پر پابندی ہے۔

اسرائیل
اسرائیل میں ایک کلو گرام سے زیادہ مقدار میں مصالحہ جات لانے پر پابندی ہے۔اسرائیل میں ذائقے کے حوالے سے زتار بوٹی بکثرت پیدا ہوتی ہے۔

بینن
بینن میں منرل واٹر کے داخلے پر پابندی ہے۔

ترکمانستان
ترکمانستان میں بغیر ڈویلپ کیے ہوئے فلم رول لانے پر پابندی ہے۔ ایسے فلم رول کو ضبط کر لیا جاتاہے۔

انگولا
انگولا میں جوئے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے رولٹ اور اس طرح کی تمام اشیاء لانے پر پابندی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu