برامبل نے خون دے کر سینکڑوں کتے بچائے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 28 جولائی 2015 22:45

برامبل نے خون دے کر سینکڑوں کتے بچائے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جولائی۔2015ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والا کتا برامبل خون دے کر 104 کتوں کی جان بچا چکا ہے۔ اس ہفتے اُن نے 26ویں دفعہ خون دیا۔برامبل پچھلے 8 سالوں سے خون کا عطیہ دے رہا ہے۔برامبل برطانیہ کے پالتو جانوروں کے بلڈ بنک میں سب سے زیادہ دفعہ خون دینے والاکتا ہے۔ برامبل ایک دفعہ میں 450 ملی لیٹرخون عطیہ کرتا ہے۔

انسان بھی خون کا عطیہ دیتے ہوئے اتنا ہی خون دیتے ہیں۔ برامبل کا 450 ملی لیٹر خون 4 کتوں کی جان بچانے کے کام آتا ہے۔ برامبل کی مالکہ ماریا کراڈ ڈوک کا تعلق درہام ، برطانیہ سے ہے۔

(جاری ہے)

ماریا کا کہنا ہے کہ اسے اپنے کتے پر فخر ہے ۔ برامبل ہر وقت بلڈ بنک برطانیہ کا ٹیگ اپنے کالر میں پہنے رہتا ہے۔ لوگ اسے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ یہ کتا خون کا عطیہ دینے والا ہے۔

اسے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ جانوروں کا بھی کوئی بڈ بنک موجود ہے۔ 24 سالہ ماریا نے 8 سال پہلے، جانوروں کے ہسپتال کی اپیل پر ، اپنے چند ماہ کے کتے کا نام خون کا عطیہ کرنے والوں کتوں کی فہرست میں لکھوایا۔ پہلی دفعہ خون دینے کے لیے برامبل کو ایک سال تک انتظار کرنا پڑا۔ بلڈ بنک کے اصول کے مطابق صرف ایک سال سے نو سال تک عمرکے کتوں کا خون عطیہ کے طور پر لیا جاتاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu