کم سونے والے شراب پینے والوں سے بھی بُرے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 جولائی 2015 17:11

کم سونے والے شراب پینے والوں سے بھی بُرے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی2015ء)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی طرح کم سونے والے افراد اتنے ہی برے ہوتے ہیں جتنے شراب پینے والے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر رسل فوسٹر کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ کر کے صبح جلدی اٹھنے والوں کی دماغی صلاحیتیں اسی طرح متاثر ہوتی ہیں جیسے شراب پینے والوں کی۔ ایک مطالعے کے بعد پروفیسر رسل نے کہا کہ رات کی شفٹ میں کام کرنا عمر ڈھلنے کی رفتار تیز کر دیتا ہے۔ دماغی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 5 گھنٹے سے کم سونے والے افراد کی دماغی صلاحیتیں کافی متاثر ہوتی ہیں۔سائنس دانوں نے زور دیا ہے کہ لوگوں کو نیند کے حوالے سے سنجیدہ ہونا چاہیے اورنیند پوری کرنی چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu