جھوٹے ایس ایم ایس اور فوٹو پر شادی کے دن ہی بیوی کو طلاق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 31 جولائی 2015 12:36

جھوٹے ایس ایم ایس اور فوٹو پر شادی کے دن ہی بیوی کو طلاق

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2015ء)ایک سعودی شخص نے اپنی بیوی کو جھوٹی تصاویر اور جھوٹے رومانوی ایس ایم ایس کی وجہ سے عین شادی کے دن طلاق دے دی ۔ بعد میں اس آدمی کی آنٹی نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ جھوٹے ایس ایم ایس اور تصاویر اس لیے بھیجے تاکہ وہ اس کی بیٹیوں میں سے کسی ایک سے شادی کر لے۔

(جاری ہے)

آنٹی کے اعتراف کے بعد بہت دیر ہو چکی تھی۔صدا اخبار کے مطابق جدہ سے تعلق رکھنے والا دولہا اس سے پہلے تمام رشتے داروں اور مہمانوں کے سامنے اپنی نئی نویلی بیوی کو طلاق دے چکا تھا۔ دولہا کی آنٹی نے جب دولہا کو حقیقت بتائی تو دولہا نے دوبارہ سے دولہن کے باپ سے شادی کی درخواست کی جسے دلہن اور دلہن کے باپ مسترد کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu