ٹائی ٹینک کا ری میک۔ بلیوں پر فلمایا گیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 1 اگست 2015 13:44

ٹائی ٹینک کا ری میک۔ بلیوں پر فلمایا گیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2015ء) ٹائی ٹینک کو گذشتہ صدی کی سب سے شاہکار فلم قرار دیا گیا۔ اس فلم اور اس کے ڈائریکٹر نے تو شہرت کمائی ہی تھی، اس کے ہیرو لیونارڈو ڈائی کیپریو اور ہیروئن کیٹ ونسلیٹ بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ اب ٹائی ٹینک کا نیا ری میک بنایا گیا ہے ، جس میں ہیرو اور ہیروئن ایک بلا اور بلی ہیں۔

(جاری ہے)

بلے کا نام لیو نارڈو ڈائی کیٹریو اور بلی نام کیٹ وہسکرز ہے۔

فلم کی کہانی بہت جذباتی ہے۔ اُن کی کہانی کا آغاز بھی وائٹ سٹار لائنر کے جہاز پر ہوتا ہے۔فلم کے شروع سے ہی دونوں ایک دوسرے کے پنجے تھامے ناچتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کے تمام سین جیسے آئس برگ سے جہاز کا ٹکرا وغیرہ کو ایسے مزاحیہ تاثرات کے ساتھ دوبارہ بنایا گیا ہے ، جوصرف بلیاں ہی ادا کر سکتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu