شناخت سے بچنے کے لیے چور نے انگلیاں چبا لیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 5 اگست 2015 15:07

شناخت سے بچنے کے لیے چور نے انگلیاں چبا لیں

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست2015ء)چوری کے الزام میں گرفتار فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ، فنگر پرنٹ کی مدد سے شناخت سے بچنے کے لیے اپنی انگلیاں چبا ڈالی۔ 20 سالہ کینزو رابرٹ کو لی کاؤنٹی شیرف آفس نے 2015 مرسیڈیز کی چوری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔جلد ہی تفتیشی افسروں کو پتہ چلا کہ رابرٹ کے پاس جعلی شناختی کارڈ ہے، اس کے پاس اسلحہ بھی برآمد ہوا اور تین کریڈٹ کارڈ بھی ملے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد اسے پیٹرول کار کی پچھلی نشت پر بٹھایا گیا، اسے پتہ چلا کہ جلد ہی اس کی انگلیوں کے نشانات لےکر شناخت کی جائے گی تو رابرٹ نے فوراً ہی اپنی انگلیوں کو چبانا شروع کر دیا تاکہ اس کی انگلیوں کے نشانات نہ لیے جا سکیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ رابرٹ کی یہ چالاکی کام نہ آئی۔ جب اس کی انگلیوں کے فنگر پرنٹ لیے گئے تو پتہ چلا کہ رابرٹ کے خطرناک اسلحہ رکھنے ، کریڈٹ کارڈ فراڈ اور جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں وارنٹ نکلے ہوئے ہیں۔ رابرٹ کو لی کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu