ملازمہ برائے فروخت

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 5 اگست 2015 22:11

ملازمہ برائے فروخت

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اگست۔2015ء)ایک سعودی شخص نے نیلامی کی مقامی ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 25000 سعودی ریال میں اپنی سری لنکن ملازمہ کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

سبق اخبار کے مطابق سعودی شخص نے اپنے اشتہار میں لکھاہے کہ وہ اپنی 30 سالہ ملازمہ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے تاہم اس کی ملازمہ چاہتی ہے کہ کسی طرح ایک سال اور سعودی عرب میں کام کر کے واپس اپنے وطن جائے۔ اس نے مزید لکھا کہ یہ ملازمہ بچوں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کرتی ہے۔ اخبار نے اس شخص کا نام لکھے بغیر بتایا کہ وہ شخص اپنی ملازمہ کو 25 ہزار ریال میں دینے کو تیار ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu