91 سالہ بوڑھی عورت 60 سال سے حاملہ مگر لاعلم

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 7 اگست 2015 21:12

91 سالہ بوڑھی عورت 60 سال سے حاملہ مگر لاعلم

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7اگست۔2015ء)ڈاکٹر ایک بوڑھی عورت کے پیٹ میں رسولی کے لیے اس کا علاج کر رہے تھے کہ انہیں پتہ چلا بوڑھی عورت کے رحم میں 60 سال سے جنین موجود ہے۔ 91 سالہ ایسٹیلا میلینڈیز کےوہم و گمان میں بھی نہیں کہ وہ کبھی حاملہ ہوئی تھی۔چلی کے شہر لا بوکا کے ڈاکٹروں نے ایسٹیلا کے ایکسرے میں ایک چیز دیکھی، جو اُن کے مطابق مسائل کی وجہ بن رہی تھی۔

جنین کی یہ باقیات ایسٹیلا کے رحم میں 60 سالوں سے موجود ہے تاہم اس کی وجہ سے ایسٹیلا کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایسٹیلا نے سی این این کو بتایا کہ میرے پیٹ میں ٹیومر تھا۔ اس کا علاج ہو رہا تھا مگر ڈاکٹر جنین دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ ایسٹیلا کی شادی 74 سال پہلے میئوئل گونزالیز سے ہوئی تھی، جو جنوری میں 91 سال کی عمر میں فوت ہوا۔اس نے سی این این کو بتایا کہ اس کی اور اس کے شوہر کی زندگی میں ایک ہی غم تھا کہ اُن کے بچے نہیں۔ اسی دکھ کے ساتھ اس کا شوہر مر گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسٹیلا کی زیادہ عمر کے باعث اس کی سرجری کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹروں نے جنین کی باقیات کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu